منیلا،2جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فلپائنی صدر روڈریگو ڈویٹرٹے نے مارشل لاء کے ناقدین کو جیل بھیجنے کی دھمکی دے دی ہے۔ ڈویٹرٹے نے ملک کے شورش زدہ شمالی علاقے مینداناؤ میں مارشل لاء نافذ کر رکھا ہے، جہاں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف عسکری کارروائی بھی جاری ہے۔ ملکی سپریم کورٹ آئندہ ہفتے اس فوجی آپریشن کے قانونی ہونے کے بارے میں فیصلہ بھی سنانے والی ہے۔ تاہم فلپائنی صدر کا اصرار ہے کہ شدت پسندوں کو شکست دینے کی خاطر وہ تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔